برہان مظفر وانی کی پہلی برسی، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس، سوشل میڈیا ویب سائٹس، ٹرین سروس معطل ، 21 ہزار اضافی فوجی تعینات

برہان مظفر وانی کی پہلی برسی، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس، سوشل میڈیا ویب ...
برہان مظفر وانی کی پہلی برسی، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس، سوشل میڈیا ویب سائٹس، ٹرین سروس معطل ، 21 ہزار اضافی فوجی تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی برسی سے خوفزدہ بھارتی دہشتگرد فورسز نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس، سوشل میڈیا ویب سائٹس، ٹرین سروس سمیت ذرائع آمد و رفت معطل کردیے ہیں جبکہ وادی میں 21 ہزار اضافی فوجی بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہید برہان مظفر وانی نے اپنی زندگی میں تو بھارتی بزدل فوجیوںکا خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اب وہ شہادت کے بعد بھارتیوں کو خوابوں میں بھی ڈرانے لگے ہیں۔ شہید برہان مظفر وانی کی پہلی برسی سے خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر زندگی مزید تنگ کردی۔ ہفتہ کے روز برہان وانی کی پہلی برسی ہے اور اس سے پہلے ہی جمعرات کی شب 10 بجے سے پوری وادی میں سوشل میڈیا ویب سائٹس، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ جمعہ کی صبح سے موٹر سائیکل سواروں کی بھی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے۔
نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے دنیا کے سب سے زیادہ فوجی علاقے میں مزید 21 ہزار فوجی تعینات کردیے ہیں تاکہ بے خوف کشمیریوں کو اپنی آزادی کا حق مانگنے سے روکا جا سکے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -