”یونیورسٹی انتظامیہ نے مشال کے خلاف بیان کے لیے دباﺅ ڈالا ،میں نے انکار کیا تو ۔۔۔“مشال کے ساتھ طالب علموں کے تشدد کا نشانہ بننے والے عبد اللہ نے اصل بات بتا دی ،ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

”یونیورسٹی انتظامیہ نے مشال کے خلاف بیان کے لیے دباﺅ ڈالا ،میں نے انکار کیا ...
”یونیورسٹی انتظامیہ نے مشال کے خلاف بیان کے لیے دباﺅ ڈالا ،میں نے انکار کیا تو ۔۔۔“مشال کے ساتھ طالب علموں کے تشدد کا نشانہ بننے والے عبد اللہ نے اصل بات بتا دی ،ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )مردان میں توہین مذہب کے جھوٹے الزام کے بعد قتل ہونے والے مشال خان کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ،مشال کے ساتھ مشتعل طالب علموں کے تشدد کا نشانہ بننے والے لڑکے عبد اللہ نے بتا یا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کو مشال کے خلا ف بیان دینے کے لیے کہا جس پر انکا ر کیا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے تین لڑکوں کے خلاف نوٹی فیکیشن جاری کر کے طلباءکو مشتعل کیا ۔

مردان کی یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزام میں نوجوان کا قتل ’مقامی امام مسجد نے نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کیاتو شیریں یار یوسفزئی بندوق نکال کرآگیا اور کہاکہ۔۔۔‘سینئر صحافی کا ایساانکشاف کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہیں رہے گی
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عبداللہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتا یا کہ میں نے اور مشال نے کبھی بھی توہین مذہب نہیں کیا ۔اس نے بتا یا کہ 13اپریل کو یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین نے مجھے بلا یا اور مشال خان کے خلاف بیان دینے کو کہا جس پر میں نے انکار کردیا ۔عبد اللہ نے کہا کہ میرے انکار کے فوری بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ہم تین لڑکوں کے خلاف نو ٹی فیکیشن جاری کردیا اور طلباءکو اشتعال دلا یا ۔ذرائع کے مطابق عبد اللہ ابھی پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہے ۔

مزید :

قومی -