دولت نہ دیکھیں، دولت کا ذریعہ تلاش کریں : پاک فوج

دولت نہ دیکھیں، دولت کا ذریعہ تلاش کریں : پاک فوج
دولت نہ دیکھیں، دولت کا ذریعہ تلاش کریں : پاک فوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے عوام کو دہشت گردوں سے نبر آزما ہونے کے لئے آگاہی ویڈیو جار ی کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں عوام کو کہا گیا ہے کہ دولت کی ہوس ملک کوتباہ کر سکتی ہے، دولت نے دیکھیں، دولت کا ذریعہ تلاش کریں ۔

مودی سرکار کشمیریوں کی’’ ثابت قدمی‘‘ سے گھبرا گئی ،احتجاج روکنے میں ناکامی پر سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی
سوشل میڈیا پر جاری آگاہی ویڈیو میں 1دہشت گرد  کو رینٹ اے کار سے ایک ویگن کرایے پر لیتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ رینٹ اے کار کا منیجر اس سے  5000روپے یومیہ کرایہ طلب کرتا ہے اور ساتھ ہی اس سے شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔ دہشت گرد شناختی دستاویزات فراہم کرنے کی بجائے منیجر کو دس ہزار روپے یومیہ کی آفر دیتا ہے۔ جس پر منیجر اسے شناختی دستاویزات کے بغیر ہی ویگن کرایے پر دے دیتا ہے۔

پپو یار تنگ نہ کر....اب چلے جاﺅ ، عدالت نے آپ کو چور کہہ دیا ہے: مولا بخش چانڈیو

ویڈیو کے اگلے حصے میں2  دہشت گردوں کوویگن لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ایک دہشت گرد ویگن کے اندر ہی خود کش جیکٹ پہنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے آخر میں آرمی چیف کا پیغام ’’  آئیے مل کر اپنے پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بنائیں کیوں کہ ہر پاکستانی رد الفساد کا سپاہی ہے‘‘ بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

مزید :

قومی -