طفیل عباسی کو خلاف ضابطہ ملازمت پر غیر قانونی قرار دیا گیا: دفتر خارجہ

طفیل عباسی کو خلاف ضابطہ ملازمت پر غیر قانونی قرار دیا گیا: دفتر خارجہ
طفیل عباسی کو خلاف ضابطہ ملازمت پر غیر قانونی قرار دیا گیا: دفتر خارجہ
کیپشن: Tasneem Aslam

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بیلجیئم میں دہشت گرد قرار دیئے جانے والے 22 سالہ عاصم عباسی کے والد طفیل عباسی کو خلاف ضابطہ ملازمت پر بیلجیئم میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسلیم اسلم نے کہا ہے کہ عاصم عباسی کے والد طفیل عباسی وزارت تجارت میں ملازم تھے اور برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل سیکشن میں تعینات تھے۔ ترجمان کے مطابق طفیل عباسی 4 سال تک برسلز میں تعینات رہے تاہم خلاف ضابطہ ملازمت پر انہیں بیلجیئم میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طفیل عباسی نے معمول کی پوسٹنگ پر پاکستان آنا تھا تاہم طفیل عباسی اور ان کا خاندان پاکستان واپس نہیں آنا چاہتا ۔

واضح رہے کہ بیلجئیم میں مقیم 22 سالہ پاکستانی عاصم عباسی کو کرکٹ بیٹ ٹی شرٹ میں چھپانے پر دہشت گرد قرار دے کر فیملی سمیت ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

 

کرکٹ بیٹ چھپانے پر دہشت گرد قرار دئے جانے کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

 

مزید :

قومی -اہم خبریں -