طفیل عباسی کی واپس پاکستان تعیناتی معمول کی بات، بیٹے کے الزامات غلط ہیں: دفتر خارجہ

طفیل عباسی کی واپس پاکستان تعیناتی معمول کی بات، بیٹے کے الزامات غلط ہیں: ...
 طفیل عباسی کی واپس پاکستان تعیناتی معمول کی بات، بیٹے کے الزامات غلط ہیں: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طفیل عباسی برسلز میں پاکستانی سفارت خانے میں 4 سال سے بطور سٹینو ٹائپسٹ خدمات سر انجام دے رہے تھے اور ان کا پاکستان تبادلہ معمول کی کاروائی کا حصہ ہے کیونکہ ان کی تعیناتی کی مدت مارچ 2014 میں پوری تھے تاہم ان کے بیٹے کی طرف برسلز میں قائم پاکستانی سفارت خانے پر بے بنیاد الزام تراشی کی جا رہی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے دوران بریفنگ بتا یا کہ طفیل عباسی کی جگہ نئے سیکشن آ فیسر کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کے بیٹے سے بیٹ بر آمد ہونے پر پولیس کے پاس موقع پر پہنچ کر سفارت خانے کے عملے نے معاملہ کروا دیا تھااور اب ان کے تبادلے کا معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طفیل عباسی اب بھی بدستور پاکستانی سفارت خانے میں کام کر رہے ہیں اور حکومت پاکستان جب چاہے ان کو واپس بلانے کا اختیار رکھتی ہے۔ واضح رہے طفیل عباسی کے بیٹے کو برسلز میں بیٹ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جس پر اس نے پاکستانی سفارت خانے پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا تھا۔

کرکٹ بیٹ چھپانے پر دہشت گرد قرار دئے جانے کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -