پارلیمینٹ ہاﺅس کی عمارت کو خالی کرا لیا گیا: خواجہ آصف کا دعویٰ

پارلیمینٹ ہاﺅس کی عمارت کو خالی کرا لیا گیا: خواجہ آصف کا دعویٰ
پارلیمینٹ ہاﺅس کی عمارت کو خالی کرا لیا گیا: خواجہ آصف کا دعویٰ
کیپشن: Khawaja Asif

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمینٹ کی عمارت کو کلیئر کرا لیا گیا اور صحن میں چند عورتیں اور بچے ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد مشتعل مظاہرین پارلیمینٹ ہاﺅس کے احاطے میں داخل ہو گئے تاہم فوج کے منع کرنے پر تمام افراد احاطے میں ہی رہے اور آگے بڑھنے سے رک گئے۔ کچھ ہی دیر بعد خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پارلیمینٹ کی عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمینٹ ہاﺅس کے صحن میں داخل ہونے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ اندر داخل ہونے والے افراد فوج کے منع کرنے پر رکے اور صحن میں ہی موجود ہیں اس لئے خواجہ آصف کا بیان بے بنیاد ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -