طاہر القادری نے 6اگست سے ملک بھر میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

طاہر القادری نے 6اگست سے ملک بھر میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا
 طاہر القادری نے 6اگست سے ملک بھر میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے 6اگست کو حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔طاہر القادری کا کہنا ہے کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 6اگست سے تحریک شروع کی جائے گی ،6اگست کو تمام بڑے شہروں میں احتجاج اور علامتی دھرنا ہو گا ،یہ صرف عوامی تحریک نہیں بلکہ مشترکہ تحریک ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کے دوران شریف برادران اپنے گھروں میں ہی رہیں اور شریف برادران کو نصیحت ہے کہ اس دوران وہ اپنا زیادہ وقت رائیونڈ میں گزاریں ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور میں آج طاہر القادری کی زیر صدارت قومی مشاورتی کانفرنس ہوئی جس میں بہت سی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی ۔کانفرنس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ ابھی صرف تحریک کے پہلے مرحلے پر مشاورت ہوئی ہے ،اس تحریک کا دوسرا اور پھر تیسرا مرحلہ بھی ہو گا ۔ان کاکہنا تھا کہ پاناما لیکس کے کرداروں کے منطقی انجام تک تحریک جاری رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے ،پنجاب میں بھی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا جائے۔کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان گرفتار کر کے قانون کے مطابق تفتیش کی جائے،سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے ،پاناما کے معاملے پروزیر اعظم کے خاندان کا احتساب کیا جائے،کراچی اور سندھ میں آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے ،حکومت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر منافقانہ پالیسی ترک کرے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد روکنے کے لیے موثر سفارتی کردار ادا کیا جائے ۔مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کے پاناما لیکس پر ٹی او آر کی تائید کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ضرب عضب کامیابی سے جاری رکھنے پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،قومی ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدر آمد کیا جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -