تیاری کرو، ہم سب پولیس کیخلاف لڑیں گے، میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان

تیاری کرو، ہم سب پولیس کیخلاف لڑیں گے، میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان
تیاری کرو، ہم سب پولیس کیخلاف لڑیں گے، میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن پوری تیاری کر رہے ہیں اور ہم سب پولیس کے خلاف لڑیں گے ۔” حکمران مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں “۔ جو لوگ ہار نہیں مانتے انہیں کوئی نہیں ہر اسکتا ۔جیلوں میں ڈالا گیا تو تحریک مزید زور پکڑے گی ۔ ہمارے کارکنوں کو گرفتار نہیں بلکہ اغواءکیا جا رہا ہے ۔

بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 2018ءکے انتخابات تک انتظار کرنے کا کہتے ہیں تاہم 2018ءبہت دور ہے کیونکہ اس سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے ، ہمارے کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے اور بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے جس پر سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہئیے ۔ کسی آمر نے بھی لوگوں کو اس طرح گرفتار نہیں کیا تھا جس طرح یہ حکوم کر رہی ہے ۔

اسلام آباد بندکرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

عمران خان نے وزیر اعظم نوازشریف اور شہباز شریف کو منافق قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائی 30سال سے قوم کو پاگل بنا رہے ہیں ۔ ”آصف زرداری منافق نہیں تھا مگر یہ دونوں بھائی منافق ہیں ‘‘۔ کرپٹ لوگوں نے ملک کو مفلوج کر دیا ۔کل جمہوریت کے لباس میں نواز شریف نے کریک ڈاﺅن کیا اور لوگوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ۔”میں پوچھتا ہوں کہ میرے کارکنوں کو کس قانون کے تحت اٹھا یا جا رہا ہے ؟
انہوں نے کہا کہ جو آدمی امیر المومنین بنا چاہتا تھا اسے جمہوریت کی سمجھ نہیں اور نہ وہ سمجھ سکتا ہے کیونکہ ان دونوں بھائیوں کا ایک مقصد ہے کہ اقتدار میں آﺅ اور لوٹ مار کرو ، ہم جب بھی دھاندلی کی بات کرتے ہیں تو کہا جا تا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے اور سی پیک خطرے میں آجاتا ہے جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی فوج کو بلا رہی ہے ۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ خورشید شاہ اور نوازشریف نے ملکر نیب کا ہیڈ لگایا اور ایف بی آر میں چور کو بیٹھا دیا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آج پرویز خٹک کے پی کے سے لوگوں کو لیکر آرہا ہے جو تمام تر رکاوٹیں توڑ کر بنی گالہ پہنچیں گے ۔”ہم پولیس کے تشدد کے خلاف تیاری کر رہے ہیں اور تیار ہیں “۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا تحفظ عدلیہ کرتی ہے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ سب کس قانون کے تحت ہو رہا ہے ۔ مشر ف کی آمریت اس جمہوریت سے بہتر تھی ۔ موجودہ حکمرانوں کو پیسے بچانے کی فکر ہے ۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ میری بہنیں بھی بنی گالا میں میرے ساتھ ہیں مگر میرے بچے ملک سے باہر ہیں اس لیے وہ دھرنے میں شامل نہیں ۔ ”جس دن دس لاکھ لوگ جمع ہونگے تو اسلام آباد میں خود ہی لاک ڈاﺅن ہو جائے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -