نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچوں میں اوپننگ کون کرے گا؟ ایسے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا جو پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، جان کر آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچوں میں اوپننگ کون کرے گا؟ ایسے کھلاڑی کا نام سامنے ...
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچوں میں اوپننگ کون کرے گا؟ ایسے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا جو پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، جان کر آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ٹی 20 سکواڈ کا فیصلہ ون ڈے سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گیا، کئی مہینوں بعد ایسے کھلاڑی کو بھی شامل کر لیا گیا کہ جان کر ہی آپ حیرت سے اچھل پڑیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد ون ڈے سکواڈ کے بعد ٹی 20 سکواڈ میں بھی جگہ نہیں بنا پائیں گے اور سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم سے اوپننگ کرانے کا رادہ کر لیا ہے۔
اس سے قبل احمد شہزاد کو سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شامل کیا گیا تھا جنہوں نے دو میچ کھیلے اور فخر زمان کیساتھ اننگز کا آغاز کیا جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ہم کسی کیلئے ضد رکھنے والے نہیں،ہم چاہتے ہیں فیصلہ دیں تو کوئی کہتا پھرے کہ فیصلہ کیوں دیا،چیف جسٹس ثاقب نثار
بابر اعظم پاکستان کی جانب سے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سلیکٹرز نے احمد شہزاد کی غیر موجودگی میں بابر اعظم سے اوپننگ کرانے کا ارادہ کر لیا ہے جسے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -