برساتی نالے سے کشمیری لڑکی کی لاش برآمد،یہ دراصل کون تھی ؟ پوسٹمارٹم کرایا گیا تو ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا
مظفرآباد(آن لائن) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں 3 ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔
پولیس کے مطابق علی سوجل کے نواحی علاقے جبوتہ علی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ نعش برساتی نالے سے برآمد ہوئی۔لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے 3 ہفتے قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی تھی، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔