پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد، لاکھوں روپے لوٹ لئے
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )نارووال میں عیسیٰ چوک میں پولیس وردی پہنے ملزمان نے ایک گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 6 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 7 لاکھ25 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران پولیس وردی میں ڈکیتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جیو فینسنگ کرکے جلد ملزمان تک پہنچیں گے۔