تیز رفتار کار نہر میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

ٹنڈو الہٰ یار( ڈیلی پاکستان آن لائن )تیز رفتاری خطرۂ جاں ۔۔۔ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی، حادثے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الٰہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔"جنگ " کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔