اداروں کا کام ہم نہیں کرینگے ، انہی سے کرائیں گے ، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا، سپریم کورٹ

اداروں کا کام ہم نہیں کرینگے ، انہی سے کرائیں گے ، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں ...
اداروں کا کام ہم نہیں کرینگے ، انہی سے کرائیں گے ، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا، سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم  کورٹ نے خیبر یونیورسٹی کی طالبہ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد داخلہ منسوخ کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اداروں کا کام ہم نہیں کرینگے ، انہی سے کرائیں گے ، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا۔

سپریم کورٹ میں  خیبر یونیورسٹی کی طالبہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد داخلہ منسوخی کی اپیل پر سماعت ہوئی ،  عدالت نے ریمارکس دیے کہ   خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نےسال دوم کاامتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا، طالبہ نےباقی سالوں کاامتحان بھی سپلیمنٹری میں پاس کیا، یونیورسٹی نےداخلہ اس لیےمنسوخ کیاکہ پانچواں چانس نہیں لےسکتی، دوران تعلیم یونیورسٹی اورپی ایم ڈی سی نےغفلت کامظاہرہ کیا، یونیورسٹی ابتدامیں کوئی فیصلہ کرتی تواسےدرست قراردیاجاسکتاتھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ  تعلیم مکمل ہونےکےبعدرجسٹریشن منسوخی انصاف کےمنافی ہوگا۔ یونیورسٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ   عدالت طالبہ کویونیورسٹی کوہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ   جرمانےعائدکرنامتعلقہ ادارےکاکام تھاہمارانہیں،  آپ خودسوئےرہےاورہمیں کہہ رہےہیں جاگ جائیں، اداروں کا کام انہیں سے کرایا جائے گا، ہم نہیں کرینگے ، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا ، عدالت نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی ، عدالت اداروں کی پشست پر کھڑی تھی، اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوئی ۔

عدالت نےخیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی اپیل خارج کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -