ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے۔ پشاور میں صارفین کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات ہیں۔
انٹرنیٹ کی سست رعوی کے باعث آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی اے کی جانب سے حالیہ بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے وی پی این کو پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کہا گیا کہ حکومت نے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا، وزارت قانون کے مطابق حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی نافذ کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔