سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ...
سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں موجودسندھی بہن بھائیوں کوسندھی ثقافتی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں سندھی یوم ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام پیش کیا اور کہا کہ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی،دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ سندھ کی خوبصورت اور قدیم تہذیب و ثقافت سب کے لیے دلکشی کا سبب ہیں۔سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے۔