جرائم پیشہ افراد کی عوام نشاندہی کریں , ڈی پی او چکو ال 

جرائم پیشہ افراد کی عوام نشاندہی کریں , ڈی پی او چکو ال 
جرائم پیشہ افراد کی عوام نشاندہی کریں , ڈی پی او چکو ال 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(آئی این پی) ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی مساجد کھلی کچہریوں کا انعقادجاری ہے, تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے حدود علاقہ اختیار کی مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنے،مساجد کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام  مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔

پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا چکوال پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اس موقع پر چکوال پولیس کی طرف سے ضلع چکوال کی عوام کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنے اور سماج دشمن عناصر ،  منشیات فروشوں,قحبہ خانوں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور چکوال پولیس کا ساتھ دیں،وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر چکوال میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔