امریکا خود ابہام کا شکار ہے اس لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے:شیری رحمان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکا خود ابہام کا شکار ہے اس لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے ان کے ساتھ معذرت خوا ہانہ رویہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے،آپ وضاحت سے اپنی بات کریں کہ یہ ہمارا جواب ہے۔
امریکی صدر کے بیان کا جلد جواب دیں گے:خواجہ آصف
امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے نئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹر اور امریکہ میں تعینات سابق سفیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارت کا بیانیہ امریکا میں رچ بس گیا ہے امریکاسے ا لفاظ کی جنگ لڑنے کے بجائے صاف بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں کاکئی بارذکرکیا،خارجہ پالیسی میں 4 سال خلا رکھا گیا میدان بالکل خالی چھوڑا ہوا تھا کسی کو زیب نہیں دیتا آج کے دور میں ڈپلومیسی میں ایسا رویہ رکھا جائے ہم نے4سال تک امریکامیں کوئی لابسٹ تعینات نہیں کیانہ وزیرخارجہ رکھا۔شیر ی رحمان کا کہناہے کہ ہم 2011 سے ان پناہ گاہوں کی نشاندہی کررہے ہیں کولیشن سپورٹ فنڈ کی بات ہے تو اپنی امداد اپنے پاس رکھیں،ہم نے آج تک نیٹوسپلائی لائن پرٹریفک چارجز وصول نہیں کیے۔