ڈومیسٹک کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریزمیں ناموں کا اعلان رواں ماہ میں متوقع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈومیسٹک کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریزمیں ناموں کا اعلان رواں ماہ میں متوقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کو تاحال کنٹریکٹ نہیں دیا، پی سی بی نے اگست میں 150ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا،چیمپئنزٹی ٹوئنٹی کپ، چیمپئنزون ڈے کپ اور قائداعظم ٹرافی بھی اختتام کو پہنچ گئی۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے کیٹیگریز کا بھی اعلان کردیا تھا،کیٹیگری ون کے کھلاڑی کو ماہانہ ساڑھے5لاکھ روپےملیں گے،ذرائع پی سی بی نے کہاکہ کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کو تقریباًفائنل کرلیا ہے،چیمپئنزکپ کھیلنے والے 150پلیئرز کو کنٹریکٹ دیا جائے گا، کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس کا اعلان رواں ماہ کردیا جائے گا، ڈومیسٹک سیزن میں مصروفیت کی وجہ سے کنٹریکٹ اعلان میں تاخیر ہوئی۔