سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں نے انوکھے انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کیا

سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں نے انوکھے انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کیا
سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں نے انوکھے انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں کا سمندر کی تہہ میں جاکر نئے سال کا جشن کیک کاٹا اور 2025 کو خوش آمدید کہا پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کیں ۔
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستانی نوجوان یحییٰ اشفاق، عمر جان اور حاجی عثمان اور اسامہ جان نے 100 فٹ سمندر کی گہرائی میں اتر کر نئے سال کو خوش آمدید کہا ،نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا  پاکستانی نوجوانوں نے پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔

  یحییٰ اشفاق گزشتہ کئی سالوں سے نئے سال کی آمد کے علاوہ دیگر قومی اور مذہبی تہواروں کے حوالے سے سمندر کی تہہ میں جاکر انوکھا انداز اپناتے ہیں اور کافی سارے ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں  دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔