انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن،تقریبات شہرشہر آگاہی واک، سیمینارز

  انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن،تقریبات شہرشہر آگاہی واک، سیمینارز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوریوالا(تحصیل رپورٹر)سگریٹ نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام نجی کالج کے طلباکی آگاہی واک،طلبانے انسداد سگریٹ نوشی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تھیم،بچوں کو ٹوبیکو انڈسٹری سے بچا کے حوالہ سے بینرز اٹھا رکھے تھے،تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

 سگریٹ نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پنجاب کالج بورے والا میں سماجی تنظیموں ایس ڈبلیو سی ڈی ایس،سی ٹی سی اسلام آباد،سول سوسائٹی نیٹ ورک اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباکی کثیر تعداد نے شرکت کی طلباکو سگریٹ نوشی کے خلاف ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن سید زاہد حسین مشہدی،صدر ایس ڈبلیو سی ڈی ایس محمد شیر خان کھچی اور صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید نے آگاہی لیکچر بھی دیئے اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ سگریٹ نوشی ایک لعنت ہے جس سے چھٹکارا پانا بہت ضروری ہے سگریٹ نوشی ناصرف جان لیوا عادت ہے بلکہ اس سے قومی سرمایہ کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے سگریٹ کے پیسوں سے ہمیں ملک میں درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا چاہیئے طلبانے بھی سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب ندیم انجم سندھو،چوہدری مسعود عابد،محمد کریم سیفی اور شاہد ندیم بھٹی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بورے والا وحید نواز ڈھلوں،آفتاب خان اور ٹریفک پولیس جنرل بس اسٹیڈ کے انچارج محمد شہباز بھی موجود تھے