دو ڈکیت گینگ کے ارکان سمیت 9 ملزم گرفتار

دو ڈکیت گینگ کے ارکان سمیت 9 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ اور نواں کوٹ سے دو ڈکیت گینگز کے 4ارکان ، کوٹ لکھپت سے سامان آتشبازی فروش ، سبزہ زار سے 3جواری اور مناواں سے ایک ناجائز اسلحہ بردار گرفتار ، ملزموں کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، سامان آتشبازی ، جوئے پر لگی رقم اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران آصف عرف آسو ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے رکشہ ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اسی طرح نواں کوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سلمان اور بلال نامی ملزمان کو ڈکیتی کی منصوبہ بندی بناتے ہوئے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل بمعہ گولیاں ،موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔کوٹ لکھپت پولیس نے بابر چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے حنیف نامی شخص کو گرفتار کرلیاجو کہ شب رات کے موقع پر آتش بازی کے لیے ماچس بم فروخت کررہا تھا ۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ماچس بم برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثنائسبزہ زار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر عبدالطیف ،شاکر اور امجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی 25ہزار روپے کی رقم ،موبائلز،لیپ ٹاپ او ر دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔مزید برآں مناواں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشفاق نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -