توشہ خانہ ٹوکیس، عمر ان خان کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب (آج)جمعہ کو درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کردی۔وکلا کے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات لگا دئیے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج جمعہ کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کریں گے۔اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کی ہے۔
توشہ خانہ ٹو