چولستان، قبضہ مافیا سے پانچ ہزار کنال رقبہ وا گزار کرالیا گیا
بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ چولستان میں قبضہ مافیا کو کسی صورت میں برداشت (بقیہ نمبر15صفحہ7پر)
نہیں کیا جائے گا اور کسی کو بھی چولستانیوں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران سی ڈی اے کے کالونائزیشن آفیسر اور تحصیلدار کی چولستان کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں پانچ ہزار کنال رقبہ وا گزار کروا یا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چکوک نمبرز 149/DNB, 151/DNB, 152/DNB, 154/DNB, 153/DNB, 155/DNB, 156/DNB, 157/DNB, 57/DRB میں کارروائی کر کے موجودہ الاٹمنٹ سکیم 2019 میں الاٹ شدہ رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کر ا کر الاٹیان کے حوالے کیا گیا۔قبضہ مافیا کے خلاف کالونائزیشن آفیسر رانا شفیق اور تحصیلدار چولستان چوہدری سعید پرمشتمل ٹیم سٹاف کے ہمراہ ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی میں مصروفِ عمل ہے۔