رولز میں ترمیم، اب شہری کسی بھی  شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے 

    رولز میں ترمیم، اب شہری کسی بھی  شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی این پی ) اب کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پا سپورٹ بنواسکے گا،حکام نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے شناختی کارڈ پر درج شہر کی شرط ختم کردی، پاسپورٹ رولزمیں ترمیم کے بعد علاقائی دفاترکو مراسلہ بھیج دیاگیا۔ ڈی جی امیگریشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پاسپورٹ رولز 2021 کی شق 6 میں ترمیم کر دی گئی ہے، رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ پر درج ضلع سے پاسپورٹ بنوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹس نے تمام علاقائی دفاتر کو ارسال کردہ مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تمام علاقائی دفاتر ترمیم کردہ رولز کے تحت شہریوں کو پاسپورٹ کا اجرا یقینی بنائیں، کسی شہری کو پتے یا ضلع کی حد کی بنیاد پر پاسپورٹ کے اجرا سے نہ روکا جائے۔

 پاسپورٹ اجرائ

مزید :

صفحہ اول -