پاکستان پوسٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک کی سینکڑوں اسامیاں ختم  

پاکستان پوسٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک کی سینکڑوں اسامیاں ختم  
پاکستان پوسٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک کی سینکڑوں اسامیاں ختم  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ 1 تا 15 کی مزید سینکڑوں اسامیوں کو ختم کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی"جیونیوز" کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 اسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔

ادارے کے ہیڈکوارٹر زسے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 اسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے  اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616  اسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جا نے والی تمام اسامیاں خالی تھیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد پوسٹ مین سکیل 7 کی 500 اسامیاں، میل پیون/ پورٹرز سکیل 2 کی 458 اور پوسٹل کلرکس سکیل 9 کی 274 پوسٹیں تھیں۔ 

ذرائع کے مطابق گریڈ 14 کی 9 اسامیاں، گریڈ 11 میں 4، گریڈ 9 میں 29 اور  ٹائم سکیل کلرک کی 30 اسامیوں سمیت دیگر سیکڑوں خالی  اسامیاں شامل تھیں جنہیں اب ختم کردیا گیا ہے۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -