پنجاب میں 12سال بعدکاشتکاروں کیلئے گرین ٹریکٹرسکیم شروع،کتنی سبسڈی دی جائے گی ؟ جانیے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں 12سال بعدکاشتکاروں کیلئے نوازشریف کی ہدایت پرگرین ٹریکٹرسکیم شروع کردی گئی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں گرین ٹریکٹر سکیم کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے آغاز کیا-وزیراعلیٰ نے اعلان کیاکہ 25سے 50ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بالکل مفت بذریعہ قرعہ اندازی دیں گے - قرعہ اندازی میں اوکاڑہ کے محمد یاسین ولد محمد اشرف گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے پہلے خوش نصیب کاشتکار قرار پائے-چکوال کے طالب حسین ولد محمد حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے دوسرے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر ولد حاجی غلام حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تیسرے کاشتکار ہیں -اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 او رڈی جی خان میں 276کاشتکارو ں کوگرین ٹریکٹر دئیے جائیں گے -
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی -وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے پورٹل اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر تمام خوش نصیبو ں کے نام ڈسپلے ہوں گے-ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے دفاترسے بھی گرین ٹریکٹر سکیم قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکارو ں کی لسٹ دستیاب ہوگی-وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500کاشتکارو ں کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی-قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم سکیم کے تحت دئیے جانے والے 4اقسام کے گرین ٹریکٹرز کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ نے گرین ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا جائزہ لیا -وزیراعلیٰ نے ٹریکٹر ڈرائیونگ کوخوشگوار تجربہ قرار دیا -وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں -
صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گرین ٹریکٹرسکیم سے متعلق بریفنگ دی گئی-