رولیکس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز کل

رولیکس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز کل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شنگھائی(نیٹ نیوز) رولیکس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 13 واں ایڈیشن کل سے چین کے شہر شنگھائی کے کیزہونگ فاریسٹ سپورٹس سٹی ایرینا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے لئے اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر کو ٹاپ سیڈڈ قرار دیا گیا ہے۔جرمنی کے الیگزینڈرزویروف سیکنڈ،ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز تھرڈ جبکہ سربین ٹینس سٹار  نوویک جوکووچ کو فورتھ سیڈ قرار دیا گیا ہے۔

 ٹورنامنٹ ا?ؤٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔مردوں کے سنگلز مقابلوں میں پولینڈ کے ہوبارٹ ہرکاز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں سپین کے مارشل گرانولرز اور ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہوں گے۔اے ٹی پی ٹورنامنٹ 13ا کتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

اسپورٹس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدہ اب 20،25 لاکھ سے ایک سال کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے۔