نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین دوستی کی نمایاں مثال ، مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے:شہباز شریف

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین دوستی کی نمایاں مثال ، مصروف ٹرانزٹ ...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین دوستی کی نمایاں مثال ، مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈا پاک چین عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے، عالمی معیار، جدید سہولیات سے آراستہ ایئرپورٹ کی تعمیر پر عظیم دوست کے شکر گزار ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے، گوادر ایئرپورٹ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز اے-380 کو ہینڈل کر سکتا ہے، اس ایئرپورٹ سے 40 لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے، گوادر سے مسقط کے لئے پروازوں کا آغاز 10 جنوری سے ہو جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے حوالے سے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
وزیراعظم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کرنے اور ملک
 خصوصاً بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ پاکستان کسٹمز نے بھی اس ایئرپورٹ کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔
نیوگوادر ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، پاکستان کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت بارڈر ہیلتھ سروس کا عملہ تعینات کیا جا چکا ہے۔
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کراچی اور گوادر کے لئے موجودہ فلائٹ آپریشن کے دورانیے کو جلد ہی ہفتے میں تین بار کیا جائے گا، پاکستان کی نجی ائیر لائنز کی چین، ع±مان اور متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز سے گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیو گوادر ایئرپورٹ پر کولڈ سٹوریج، ویئر ہاو¿سز، کوریئر سروسز کی سہولیات، کارگو شیڈز، تکنیکی گراو¿نڈ سپورٹ آلات، فیول فارمز، ہوٹلز اور شاپنگ مالز کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ پر بینکوں کی برانچز کے قیام اور اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کے حوالے سے سٹیٹ بینک سے رجسٹرڈ تمام بینکوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ سڑک رابطہ بہتر بنانے کے حوالے سے ایسٹ -بے ایکسپریس وے کا پہلا حصہ مکمل ہو چکا ہے، دوسرے حصے کی فزیبلیٹی تیار کی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -