چیمپئنز ون ڈے کپ، محمد حسنین نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں 

   چیمپئنز ون ڈے کپ، محمد حسنین نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(این این آئی) چیمپئنز ون ڈے کپ  کے سب سے کامیاب بولر اور بیٹر کا نام  سامنے آگیا۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کے دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق پینتھرز کے محمد حسنین نے ٹورنامنٹ میں تہلکہ مچاتے ہوئے سب سے زیادہ 17 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پینتھرز کے ہی بیٹر عثمان خان نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 272 رنز بنائے ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر قومی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا کہ میں نے ایونٹ کے آغازمیں ہی یہ تہیہ کرلیا تھا کہ محنت سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کروں گا اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا میرا ٹارگٹ تھا قومی ٹیم کا حصہ بننا میرا مشن ہے دوسری جانب عثمان خان نے بھی عمدہ بیٹنگ کے عوض ٹاپ سکورر رہنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ میں نے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔