لاہور میں سردار بھگت سنگھ گیلری بنانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں تاریخی بھگت سنگھ گیلری بنانے کا فیصل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سکھ ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے سکھ قوم اور پنجاب کے عظیم ہیرو بھگت سنگھ کی یاد میں پونچھ ہاؤس لاہور میں تاریخی بھگت سنگھ گیلری قائم کردی گئی۔اس حوالے سے محکمہ صنعت و تجارت اور محکمہ سیاحت پنجاب میں آج ایک ایم ا و یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ دونوں محکموں کے درمیان اس ایم او یو کا مقصد نہ صرف دونوں محکموں کے درمیان روابط کو بڑھانا بلکہ ایک صدی سے پرانے تاریخی و ثقافتی ورثے پونچھ ہاؤس تک سیاحوں کی رسائی کیلئے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرانے والے والی ڈبل ڈیکر بس کی سروس فراہم کرنا ہے۔
"جنگ " کے مطابق پونچھ ہاؤس کی تاریخی بلڈنگ کی ازسرنو تعمیر و مرمت کرکے سردار بھگت سنگھ کی آزادی کے لیے کئی گئی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا ہے ۔ انگریز دور حکومت میں سردار بھگت سنگھ کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت اسی عمارت میں کی گئی اور یہیں سزا ئے موت دی گئی ۔ اس تاریخی تعلق کو نئی نسل کو آگاہ کرنے کے ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد احسان بھٹہ نے پونچھ ہاؤس کو اصل حالت میں بحال کرنے کیساتھ ساتھ سردار بھگت سنگھ گیلری بنانے کا فیصلہ کیا ۔
سیکرٹری ڈاکٹر احسان بھٹہ اور اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی نے پونچھ ہاؤس کی عمارت کی کنزرویشن بحالی تزئین و آرائش کا کام مختصر عرصے میں مکمل کیا اور عوام کے لیے کھول دیا گیا ۔گیلری میں سردار بھگت سنگھ کے بارے لکھی گئی مختلف کتب بھی رکھی گئی ہیں۔