توشہ خانہ ٹو کیس ؛ایف آئی اے کے تیسرے گواہ کا  بیان ریکارڈ ،تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

توشہ خانہ ٹو کیس ؛ایف آئی اے کے تیسرے گواہ کا  بیان ریکارڈ ،تحائف کی فہرست ...
توشہ خانہ ٹو کیس ؛ایف آئی اے کے تیسرے گواہ کا  بیان ریکارڈ ،تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس  میں ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے کے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن نے بیان ریکارڈ کرایا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لئے گئے 108تحائف کی فہرست بھی عدالت میں جمع کرائی گئی،توشہ خانہ کے اندراج تحائف رجسٹر کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے گواہ پر جرح کی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 2جنوری تک ملتوی  کردی گئی۔