حمزہ ملک اور لائبہ خرم کا نیا پرجوش ٹریک ”لوکو“ریلیز 

  حمزہ ملک اور لائبہ خرم کا نیا پرجوش ٹریک ”لوکو“ریلیز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)حمزہ ملک اور لائبہ خرم کا نیا پرجوش ٹریک ”لوکو“ریلیز کردیا گیا۔پاکستان آر اینڈ بی اور پاپ گلوکار حمزہ ملک نے اپنا نیا ٹریک ”لوکو“ریلیز کردیا ہے،اس مدھر پنجابی ڈانسنگ گیت میں اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار لائبہ خرم نے بھی پہلی بار اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔جراف میوزک کا ریلیز اور ڈسٹری بیوٹ کردہ ٹریک”لوکو“چھیڑ چھاڑ اور کشش پر مبنی ایک مدھر گیت ہے۔یہ گیت حمزہ ملک اور لائبہ خرم کے درمیان ایک پرجوش چھیڑ چھاڑ پر مبنی ہے،جہاں حمزہ لڑکی کی تعریف کرکے اسے متاثر کرنے اور اس کا دل جیتنے کی کوشش کرتا ہے،جبکہ لائبہ انتہائی اعتماد کے ساتھ اس کی میٹھی اور چکنی چپڑی باتوں کا جواب دیتی ہے،اور آسانی سے متاثر ہونے سے انکار کرتی ہے۔یہ دلکش کورس”تو بن میری لوکو لوکو کوکورینا“سامعین کو محبت کے جنون سے ہمکنار کرتا ہے۔اپنی مدھر اور پرجوش آواز کے جادو کے ساتھ حمزہ ملک نے اس گیت کو حسن ہاشمی اور عاطف خان کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے،گیت کے بول حمزہ ملک اور رامس نے لکھے ہیں جبکہ گیت کی مکسنگ اور ماسٹرنگ روپیندر وینکٹیش نے انتہائی مہارت کے ساتھ کی ہے۔اس گیت کی دیکھنے سے تعلق رکھنے والی میوزک ویڈیو کی ہدایت حمزہ خان بندے نے دی ہے،جس نے اس گیت کو اور زیادہ پرجوش بنا دیا ہے۔حمزہ ملک نے اپنے اس نئے گیت کے حوالے سے کہا کہ ”لوکو“تفریح، رومانس کی سنسنی اور چنچل پن سے متعلق ہے،لائبہ کی آواز نے اس گیت کو چار چاند لگا دیئے

مزید :

کلچر -