سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کادھماکہ، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
مہمند ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے انبار میں قبائلی رہنما ملک میر رحمان اپنے بیٹے اور ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔ بارودی سرنگ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک میر رحمان ان کا بیٹا اور ایک ساتھی جاں بحق ہوگئے۔