76 لاکھ سے زائد مالیت کے آئی فون سمگلنگ کیس کی ملزمہ کی ضمانت منظور

76 لاکھ سے زائد مالیت کے آئی فون سمگلنگ کیس کی ملزمہ کی ضمانت منظور
76 لاکھ سے زائد مالیت کے آئی فون سمگلنگ کیس کی ملزمہ کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے 76 لاکھ سے زائد مالیت کے آئی فون سمگلنگ کیس میں ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سماکے مطابق سپریم کورٹ نے آئی فون سمگلنگ کیس میں ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت بعد از گرفتاری کا فیصلہ سنایا جسے جسٹس مسرت ہلالی نے تحریر کیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ضمانت منسوخی کے وقت عدالت کو ملزمہ کے خاتون ہونے، اس کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے، جرم کی نوعیت اور فرار نہ ہونے جیسے عوامل کو مدنظر رکھنا چاہئے تھا۔عدالت نے مزید کہا کہ صرف قانون کا حوالہ دے کر سزا سنانا مناسب نہیں۔
سپریم کورٹ کے مطابق ملزمہ کا کوئی مجرمانہ یا اشتہاری ریکارڈ نہیں ہے اور کیس کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ ملزمہ آمنہ ناز سے 26 آئی فونز برآمد ہوئے تھے جن کی مالیت 76لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد بنتی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -