پاکستان میں شدید زلزلہ، شدت 6 ریکارڈ کی گئی

پاکستان میں شدید زلزلہ، شدت 6 ریکارڈ کی گئی
پاکستان میں شدید زلزلہ، شدت 6 ریکارڈ کی گئی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔

  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ ، مظفر آباد اور  گردو نواح میں بھی زلزلے نے درودیوار ہلا دیئے۔ باجوڑ، سوات، خوشاب، جوہر آباد ، مری ، صوابی مردان اور جھنگ سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے ۔

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے مطابق لزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔زلزلہ رات 12 بج کر 18 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین تھی۔  زلزلے کی گہرائی کم ہونے  کی وجہ سے اس کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔ تاحال زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔