اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی عشیائیہ

اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی عشیائیہ
اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی عشیائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)نیویارک میں ایک نجی چینل سے وابستہ صحافی آصف جمال نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم کو الوداع کہنے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کو خوش آمدید کہنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں میڈیا سے وابستہ افراد سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقرین نے کئی دہائیوں محیط پاکستان کے لیے شاندار خدمات پر سفیر منیر اکرم کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں مختلف خبر رساں اداروں سے تعلق رکھنے والے ایک درجن صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ 

مقررین نے سفیر عاصم افتخار احمد کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے ان کی مدت ملازمت شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان مشن کے ڈیپی مستقل مندوب عثمان جدون اور نیویارک کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔