ترک سٹاف کی ملک بدری :سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کا حکم معطل کر دیا ، جواب طلب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ نے ترکش سٹاف کی ملک بدری کا وزارت داخلہ کا حکم معطل کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ترک سکولز کے ترکش سٹاف کو ملک چھوڑنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کے دلائل سنے اور وزارت داخلہ کے حکم کو معطل کرتے ہوئے وزارت داخلہ کا 11نومبر کا ویزوں میں توسیع سے انکار کا فیصلہ بھی معطل کر دیا ۔
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
عدالت نے اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ سے 13نومبر تک جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔یاد رہے وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ ترک صدر کی آمد سے دو روز قبل پاک ترک آرگنائزیشن کے ترک سٹاف کو ملک بدری کا حکم دیا تھا ۔