مراد سعید کی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں موجودگی کے حکومتی دعوے پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل بھی آگیا

مراد سعید کی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں موجودگی کے حکومتی دعوے پر ...
مراد سعید کی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں موجودگی کے حکومتی دعوے پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور  (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے مراد سعید کی وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں موجودگی کے دعویٰ پر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مراد سعید کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شرمندگی اٹھانا چاہتے ہیں تو وزیراعلیٰ ہاؤس آجائیں۔

بیرسٹرسیف نے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود نہیں معلوم مراد سعید کہاں ہے، اگر پتہ ہوتا تو ان کے لیے ضرورکچھ کرتے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا؟ انہوں نے کہا کہ مراد سعید اسلام آباد جاکر کیسے بھاگ گیا ؟ وہ وہاں نہیں تھا، معلوم ہوتا تو عطا تارڑ سے پوچھ کر میں بھی مراد سعید سے مل لیتا۔