سند ھ صوفی بزرگوں کی سرزمین جو صدیوں سے امن، محب کی روشنی کا مینار ہے: بلاول بھٹو
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت تمام پاکستانیوں کو یوم ثقافتِ سندھ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بلاول بھٹو نے یوم ثقافت سندھ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن وادیِ مہران کی بھرپورثقافتی ورثہ، شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے، یوم ثقافت سندھ کے لازوال لیگیسی، ہم آہنگی، رواداری اور شمولیت کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوفی بزرگوں کی سرزمین ہے، جو صدیوں سے امن، بقائے باہمی اور محبت کا روشنی کا مینار رہی ہے، سندھ کا اتحاد و بھائی چارے کا پیغام نسل در نسل دلوں کو متاثر کرتا آیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اجرک اور سندھی ٹوپی محض ثقافتی اسباب نہیں بلکہ سندھ کی شناخت اور اقدار کے مظہر ہیں، اجرک اور سندھی ٹوپی ہمارے لییاحترام، وقار اور فخر کی علامت ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی ثقافت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کی لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع اور رنگین ثقافتی وراثت کا ایک لازمی حصہ ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ کے عوام آج کا دن شاہ بھٹائی، سچل اور قلندر جیسے عظیم صوفی بزرگوں کی تعلیمات کو اپنانے کے عہد کے طور پر منائیں، یوم ثقافت سندھ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے یوم ثقافت پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں بسنے والے عظیم سندھی تہذیب کے وارثوں کو یوم ثقافت مبارک ہو۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قومیں اپنی ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں، سندھ کی پہچان امن، محبت اور بھائی چارہ ہے، جبکہ مہمان نوازی سندھ کی اٹوٹ روایت ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں صوفیوں کی سرزمین سندھ میں پیدا ہوا، مجھے اور میرے خاندان کو سندھ کی خدمات کا بار بار موقع ملا، جسے میں اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی عظیم تہذیب کا دن منانا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے، ہمارا عزم ہے کہ سندھ کو امن کا گہوارا بنائیں، سندھی تہذیب کے عروج کا زمانہ واپس لائیں، سندھ کو جدید دور کی قیادت کے قابل بنائیں۔یوم ثقافت سندھ پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کلچرل ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی عوام کو مبارک باد اور اپنی جانب سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔گورنر سندھ نے کہا کہ کلچرل ڈے کی سب سے خوبصورتی سندھی اجرک اور ٹوپی کی بہار ہے، اس روز صوبہ کے عوام اپنے کلچر سے اظہار محبت کرنے کے لیے صوبہ کی ثقافت سے مزین سندھی ٹوپی اور اجرک پہنتے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ سندھ کی ثقافت بہت ہی قدیم تاریخی اہمیت کی حامل ہے جو ہزاروں سالوں کی تاریخ اور روایات پر مبنی ہے، یوم ثقافت سندھ پر مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے سندھ ثقافت ڈے پر اپنے پیغام میں سندھ سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رہنے والوں کوسندھی یومِ ثقافتِ کی مبارکباد پیش کی۔شازیہ مری نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کا دن ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے، انڈس سویلائیزیشن عرضِ پاکستان کا سر کا تاج ہے۔شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ قائدِعوام نے کلچر کے فروغ اور تحفظ کو 1973 کے آئین میں یقینی بنایا، پیپلز پارٹی کی حکومت میں پہلی مرتبہ محکمہ تقافت کا قیام ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے اجرک پہن کر دنیا میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا، بطور صدر، صدر آصف علی زرادری نے سندھی ٹوپی پہن کر بین القوامی سطح پر پاکستان کی نمائدگی کی، چئیرمین بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ بھٹو بھی کلچر کو ہر سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو