عارف والا میں 5 سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل رشتے دار نکلا

عارف والا میں 5 سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل رشتے دار نکلا
عارف والا میں 5 سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل رشتے دار نکلا
سورس: Pexels.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ویب ڈیسک) عارف والا میں5سالہ بچے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،  قاتل بچے کا ماموں زاد بھائی ہی نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول کا ماموں زاد بھائی ہی نکلا ہے۔ ملزم نے مقتول کے والد سے رنجش کی بنا پر میں کم سن بچے کی جان لی۔

ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین کے مطابق 16 سالہ ملزم اسد نے زاتی رنجش پر کمسن بچے کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا اور لاش زیر تعمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پھینک دی۔

"آج نیوز" کے مطابق  مقتول کو ایک روز قبل بھٹہ نمبر2 ے اغوا ءکیا گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔