اوتھل میں کوچ الٹ گئی، 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی
اوتھل(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی۔حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی،جاں بحق افراد میں 5خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔