گھر کے سامنے تکرار ہوئی، سفاک شخص نے پستول نکالی اور باپ کے ساتھ بیٹی کو بھی گولیاں مار دیں
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوابی میں سفاک شخص نے گھر کے سامنے کھڑے باپ بیٹی کو گولیاں مار دیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق افسوس ناک واقعہ صوابی کے علاقے کالو خان میں پیش آیا جہاں ملزم کی ایک شخص کے گھر کے سامنے معمولی بات پر تکرار ہوئی جو طول پکڑ گئی تو سفاک شخص نے بندوق نکالی اور مخالف کا جسم گولیوں سے چھلنی کر دیا۔
قاتل کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تو مقتول کی بیٹی کو بھی گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ دونوں باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔