راشد نسیم ایک سال میں 40 ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

    راشد نسیم ایک سال میں 40 ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی)راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 40 ریکارڈز توڑنے میں کامیاب ہوگئے، سال 2024 میں ان کے 28ریکارڈز گنیز بک نے منظور کرلیے، سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیئے گئے، مختلف کیٹیگریز کے 12 سے زائد ریکارڈ کے رزلٹ کا انتظار ہے۔ انفرادی طور پر 125 ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی راشد نسیم  2024 میں بھی سرفہرست جبکہ 2024 میں ان کے 3 ریکارڈ کو دنیا کے سب سے بہترین ریکارڈز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

  راشد نسیم 5 سال میں یہ اعزاز پانیوالے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، اس سال انہوں نے رومانیہ کے ٹی وی شو میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا، راشد نسیم اب تک جرمنی، رومانیہ، اٹلی، سنگاپور، چین اور کوریا میں 11 سے زائد انٹرنیشل ٹی وی شوز میں پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔