ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کا اعلان

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا۔بی ایس آنرز اور ایم فل میں داخلوں کے فارم جاری کرنے کا آغاز ہو گیا، ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر ہو گئی۔ترجمان کے مطابق طالبات داخلہ فارم اور پراسپیکٹس ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں، اقلیتوں کے لئے کوٹہ سسٹم پر بھی داخلہ فارم وصول کئے جا رہے ہیں، ایچ ای سی کے منظور شدہ ایم فل ڈگری پروگرامز میں بھی داخلے اوپن کئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا طالبات کن شپ اور صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر بھی اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکتی ہیں۔