سپیشل افراد کی خودمختاری کیلیے دن رات کام کر رہے ہیں،کوئی بنیادی حق سے محروم نہیں ہوگا: مریم نواز 

سپیشل افراد کی خودمختاری کیلیے دن رات کام کر رہے ہیں،کوئی بنیادی حق سے محروم ...
سپیشل افراد کی خودمختاری کیلیے دن رات کام کر رہے ہیں،کوئی بنیادی حق سے محروم نہیں ہوگا: مریم نواز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سپیشل پرسن کو ہمت کارڈ اور سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کاورلڈ بریل ڈے پر پیغام
 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا  ہے کہ سپیشل افراد کے حقوق کے تحفظ اور خودمختار ی  کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔کوئی بھی بچہ، خواہ وہ کسی بھی معذوری کا شکار ہو، کسی بھی بنیادی حق سے محروم نہیں ہوگا۔

بصارت سے محروم سپیشل ہیروز کے لیے مخصوص ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ پنجاب میں جدید ترین بریل پریس کام کررہے ہیں۔لاہور اور بہاولپور کے بریل پرنٹنگ پریس کے ذریعے صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اداروں کو مفت بکس مہیا کی جا رہی ہیں۔  بریل پریس کی اپ گریڈیشن سے سپیشل افراد کو بین الاقوامی سٹینڈرڈ کا تعلیمی مواد بکس مہیا کرنا ممکن ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بریل سسٹم بصارت سے محروم افراد کے لیے علم و شعور کی روشنی فراہم کرنے کامؤثر ذریعہ ہے۔ رواں سال پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کو انرول کیا گیا۔ بصارت سے محروم سٹوڈنٹس کو  15 ہزار سے زائد بریل بکس فراہم کی جا چکی ہیں۔  سپیشل طلباء کو قرآن پاک بھی بریل میں مہیا کیا جارہا ہے۔ سپیشل طلباء کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بنیادی اصلاحات کرکے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ خصوصی تعلیم کے اداروں کو سہولتوں کی کمی پوری کرکے اپ گریڈ کررہے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ سپیشل پرسن کے معاشی مسائل میں کمی لانے کیلئے ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔سماعت سے محروم بچوں کو سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے لیے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ خصوصی افراد کو تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے۔  پاکستان کے پہلے آٹزم سکول پر کام تیزی سے جاری، جلد مکمل ہو جائے گا۔ سپیشل ہیروز کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ہیروز ہیں انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔