سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75ہزار روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 632 ڈالر ہے۔