سپیشل بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دینے کا فیصلہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)حکومت کا سرکاری سکولوں میں انکلوسیو ایجوکیشن کے اجراء کا فیصلہ، سکولوں میں فزیکل ہینڈی کیپ و معمولی نوعیت کے معذور بچے داخلہ لے سکیں گے۔تفصیلات کیمطابق اس منصو بہ سے معمولی نوعیت کے معذور بچوں کو اب گھر کے قریب سرکاری سکول میں پڑھ سکیں گے،سکول سربراہان معمولی نوعیت کے سپیشل بچوں کو داخلہ دینے کے پابند ہوں گے۔اس سے قبل عام سکولوں میں خصوصی بچوں کو داخلہ دینے سے گریز کیا جاتا تھا،والدین معمولی نوعیت کے سپیشل بچوں کو خصوصی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر مجبور تھے، نئی پالیسی کی حتمی منظوری صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات دیں گے۔تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے والدین کو آسانی ہوگی اور وہ قریبی سکولوں میں اپنے بچے داخل کر ا سکیں گے۔