ڈپٹی کمشنر کرم پر  فائرنگ کے واقعے کی اہم  تفصیلات سامنے آ گئیں، شرپسندوں کی تعداد کتنی تھی ؟ جانیے

ڈپٹی کمشنر کرم پر  فائرنگ کے واقعے کی اہم  تفصیلات سامنے آ گئیں، شرپسندوں ...
ڈپٹی کمشنر کرم پر  فائرنگ کے واقعے کی اہم  تفصیلات سامنے آ گئیں، شرپسندوں کی تعداد کتنی تھی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کرم ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللّٰہ محسود  پر  فائرنگ کے واقعے کی اہم  تفصیلات سامنے آ گئیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں  قافلہ روانہ ہونے سے پہلے ڈپٹی کمشنرجاوید اللّٰہ محسود پر فائرنگ  کی گئی، صبح 10 بج کر 35 منٹ پر قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی کہ تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ حملے میں ڈپٹی کمشنر، پولیس کے 3 اور ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے، امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے باوجود فائرنگ کا ہونا تشویش ناک ہے۔

 "جنگ " کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ ان عناصر کے خلاف متحد نہ ہوئے تو نقصان ان کا اپنا ہو گا، عوام چھپے امن دشمنوں کو پہچانیں اور ان کے خلاف کھڑے ہوں، ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو ادارے پوری قوت سےحرکت میں آ کر ایکشن لیں گے۔امن معاہدے کی ضمانت امن کمیٹیوں نے دی تھی۔ کمیٹیوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ امن خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔