2025ملکی ترقی،خوشحالی کا سال ثابت ہو گا،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال ملک کی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہو گا، ہمیں نئے سال کے آغاز پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ملک کو اس مقام پر پہنچائیں گے جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ سال نو میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو،ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں، فلسطینی اور کشمیری عوام کے لیے بھی دعا گو ہیں کہ ان کے مصائب کم ہوں اور انہیں آزادی نصیب ہو۔
،ہم اپوزیشن سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ نئے سال میں انتشار اور فساد کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ ہم سب پاکستانی مفادات کے تحفظ کے لئے ایک ہیں۔