موبائل فون چھیننے والے 2 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد پو لیس نے پیشہ ور متحرک نومی موبائل ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ نعمان عرف نومی اور اس کے ساتھی اصغر کو گرفتار کر کے ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔